بُلبُلے ڈرامے کے نبیل کی اصلی بیوی کون ہیں؟ دیکھیں پہلی بار ان کی بیوی اور بچوں کے ہمراہ خوبصورت تصاویر

ہماری ویب  |  Nov 21, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار نبیل ظفر جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں، یقینی طور پر وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں بہت ہی مضحکہ خیز یعنی ہنسی مذاق کرنے والے شخص ہوں گے۔ لیکن سچائی اس کے بالکل برعکس ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ سنجیدہ مزاج رکھتے ہیں۔

نبیل ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز سن 1990ء میں کیا۔ انہوں نے ڈراموں میں چھوٹے کرداروں میں اداکاری کر کے آہستہ آہستہ انڈسٹرمیں اپنا نام کمایا۔

ایک انٹرویو میں نبیل نے بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور ڈرامہ سیریل دھواں کی کامیابی نے اُنہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا، اب 20 سال کے طویل عرصے کے بعد کامیڈی ڈرامہ ’بلبلے‘ سے ایک بار پھر خاطر خواہ کامیابی ملنا میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

جب کسی شخص کی نیت صاف ہو تو منزل تک پہنچنا بہت آسان ہوتا ہے۔ نبیل ظفر کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ ایک دن انہوں نے وہ مقام حاصل کرلیا جسے اسے حاصل کرنا تھا۔

ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت پانے والے اداکار نبیل ظفر کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی۔ ان کی اہلیہ ایک عام خاتون ہیں جن کا شوبز انڈسٹری سے کئی وابستہ نہیں ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں جن کے نام عیسیٰ نبیل اور موسیٰ نبیل جبکہ ان کی اکلوتی بیٹی کا نام فاطمہ ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں بلبلے کے مرکزی کردار نبیل ظفر کی اپنی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More