منال خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں، منال اور ایمن نے ایک ساتھ اس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا لیکن آغاز میں ایمن نے اپنے نام کا لوہا منوایا اور منال نے کافی کم اداکاری کی تاہم اب چونکہ ایمن خان کی شادی ہو چکی ہے اور انہوں نے فی الحال کام سے وقفہ لے رکھا ہے لہٰذا منال خان آج کل کئی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں۔
چلیں اب کچھ بات کرتے ہیں منال خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔ جب ایمن خان کی منیب بٹ سے شادی کی اطلاعات منظر عام پر آئیں اور جب دونوں کی منگنی ہوئی تو تقریب میں منال کے ساتھ ''منظور خان'' نظر آئے جو کہ منال کے بہت اچھے دوست تھے یا اگر ہم کہیں کہ دوست سے کچھ زیادہ تھے تو غلط نہ ہوگا۔
ایمن اور منال کے گھر کی ہر چھوٹی سے چھوٹی تقریب میں منظور ان کے ہمراہ نظر آتے لیکن اب تو منظر ہی بدل گیا۔
گزشتہ کچھ روز سے منال کی تصاویر اداکار و ماڈل ''احسن محسن'' کے ساتھ خوب وائرل ہو رہی ہیں جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی تصاویر پر محبت بھرے کمنٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
گزشتہ روز منال کی سالگرہ کے موقع پر احسن نے انہیں شاندار سرپرائز دیا۔
تاہم صارفین ان کے اس خاص رشتے سے کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آرہے۔
٭ ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ''ہمیں یہ نیا منگیتر پسند نہیں آیا، پہلے والے کے ساتھ کیا ہوا؟''
٭ فائقہ خان نامی صارف لکھتی ہیں کہ ''آپ لوگ سب کچھ شئیر کرتے ہیں، پھر جب بریک اپ ہوجاتا ہے اور مداح اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری اپنی بھی کوئی ذاتی زندگی ہے''۔
٭ صارف افشرہ نے لکھا کہ ''حرام رشتوں کی پذیرائی کرنا بند کریں''۔
٭ ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ ''یہ بالکل جلن ڈرامہ کی طرح ہے''۔
آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔