معروف اسکالر، اینکر، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر دونوں ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم طوبیٰ نے صرف 13 دن میں ہی کورونا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت تاحال اسپتال میں زیرِعلاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے۔
عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس کے کیپشن میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ''آپ کی دعائیں مجھے واپس لے آئیں، میرے رب نے مجھ پر کرم فرمادیا، وہ حبیب ہی میرا طبیب تھا وہ حبیب ہی میرا طبیب ہے''۔
طوبیٰ عامر نے بھی اپنی انسٹاگرام کی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں شکرانا ادا کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے شوہر کی صحتیابی کے لیے عوام سے دعا کرنے کی دخواست کی اور بتایا کہ عامر لیاقت حسین اب تک اسپتال میں داخل ہیں، لیکن ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔
واضح رہے عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ میں رواں ماہ 5 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے خود میں کورونا کی تشخیص کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔