مشہور و معروف اور ایک بڑے نجی چینل کے سی ای او سلمان اقبال کا شمار پاکستان کی مالدار شخصیات میں ہوتا ہے۔ ابتدائی طور پر ان کے چچا عبد الرزاق یعقوب نے پاکستان کے مقبول پرائیوٹ چینل کا آغاز کیا تھا جس کے بعد تمام ذمہ داریاں سلمان اقبال نے اپنے سر لیں۔
نجی چینل گروپ کے مالک سلمان اقبال جن کو سب بخوبی جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کی طرز زندگی اور اہلخانہ کے بارے میں چند باتیں بتائیں گے جو شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔
سلمان اقبال سنہ 1974ء میں متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق ایک امیر ترین گھرانے سے وابستہ ہے، اور ان کا پورا اسم گرامی محمد سلمان اقبال ہے۔ انہوں نے ہیوسٹن یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر وہ کامیاب ترین کاروباری شخصیت بن گئے۔ سلمان اقبال کو دنیا کا کم عمر ترین میڈیا منتظم بھی کہا جاتا ہے۔
پاکستانی میڈیا مغل سلمان اقبال بزنس مین ہونے کے ساتھ پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں جنہوں نے لاہور سے آگے، تین بہادر اور دوبارہ پھر سے جیسی فلمیں ریلیز کیں۔
٭سلمان اقبال کے اہلخانہ
معروف کاروباری شخصیت سلمان اقبال کی دو شادیاں ہوئیں۔ پہلی شادی ان کی سبین اقبال اور پھر سپر ماڈل سونیا خان سے ہوئی۔ ان کی پہلی سبین اقبال اہلیہ سے 4 بچے جبکہ دوسری اہلیہ سونیا خان سے ایک خوبصورت بیٹی ہے۔ سلمان اقبال سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے نظر آتے رہتے ہیں۔
مزید یہ کہ وہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرینچائز کراچی کنگز ٹیم کے مالک بھی ہیں اور 5 سال کی محنت کے بعد ان کی ٹیم آخر کار پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں رواں ہفتے بروز منگل کو فاتح قرار پائی۔
پاکستانی میڈیا چینل کے سی ای او سلمان اقبال کی کل مالیت 90 ملین ڈالر ( 9 ارب سے زائد) ہے۔ علاوہ ازیں وہ مختلف بڑے پراجیکٹس کی سنگ بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔