میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔۔۔ پاکستان کے وہ 5 مشہوار اداکار کون سے ہیں جنہیں بالکل بھی اداکاری نہیں آتی؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے یوں تو بہت سے کامیاب اور بہترین اداکاروں کا جنم ہوا لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو بہت سالوں بعد اور کافی محنت کے بعد بھی ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کی اداکاری ٹی وی اسکرین پر بالکل جعلی لگ رہی ہوتی ہے جبکہ کچھ اداکار اور اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو انڈسٹری کا حصہ بنیں اور آتے ہی چھا گئیں۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے ان 5 مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کو اداکاری بالکل بھی نہیں آتی۔

ارمینا رانا خان

ارمینا رانا پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے۔ ارمینہ نے پاکستان کی مشہور فلموں میں اداکاری کی جن میں بن روئے اور جانان شامل ہیں۔ ارمینا نے ڈرامہ محبت اب نہیں ہوگی میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا کیونکہ وہ کردار انتہائی سادہ اور سیدھا تھا لیکن حال ہی میں اداکارہ ایک اور ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں جس کا نام محبتیں چاہتیں ہے۔ ارمینا کے مداح ان سے کافی مایوس ہیں کیونکہ یہ اپنا منفی کردار درست طرح سے ناظرین کو نہیں سمجھا پا رہیں۔ ان کے چہرے کے تاثرات بہت ہی بے تکے ہیں جو ناظرین کو کنفیوز کر رہے ہیں۔

صنم جنگ

صنم جنگ میزبانی کی حد تک تو ٹھیک ہیں لیکن شاید یہ اداکاری بھول چکی ہیں۔ صنم کا ڈرامہ دلِ مضطر بہت زیادہ ہٹ ہوا تھا، اس میں صنم کی اداکاری دیکھنے کے قابل تھی لیکن جب سے انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقفے کے بعد سے ڈرامہ انڈسٹری میں واپس قدم رکھا ہے، تب سے یہ ناظرین کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر افسوس! انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ صنم کا ڈرامہ میں نہ جانوں بری طرح ناکام ہوا، اس ڈرامہ کی کوئی اسٹوری لائن نہیں تھی جبکہ مداحوں نے بھی ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم حال ہی میں صنم جنگ کا نیا ڈرامہ قرار شروع ہوا ہے لیکن اس میں بھی ان کی اداکاری کچھ خاص متاثر کن نہیں رہی۔

عِماد عرفانی

جلن ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ماڈل و اداکار عماد عرفانی کی پرفارمنس بھی متاثر کن نہیں۔ مداح یہ تنقید کر رہے ہیں کہ ان کے چہرے کے تاثرات بالکل ایک جیسے ہی رہتے ہیں پھر چاہے ان کو غصہ کرنا ہو یا پچھتاوا، ہنسنا ہو یا رونا، ان کے تاثرات ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، جو ناظرین کو قطعی پسند نہیں۔ عماد وہ کردار تو کر سکتے ہیں جس میں ایک سیدھا سادہ یا پڑھا لکھا لڑکا دکھایا ہو لیکن یہ چیلنجنگ رول کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔

اریبہ حبیب

اریبہ حبیب کو انڈسٹری میں آئے ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے۔ ڈرامہ جلن میں ان کے کردار کو جہاں پسند کیا گیا وہیں ان کی اداکاری پر تنقید بھی ہوئی۔ کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کے چہرے کے تاثرات واضح نہیں ہوتے جس کی وجہ سے مداح ان کی اداکاری سے شدید مایوس نظر آتے ہیں۔

عدیل چودھری

عدیل چودھری یوں کو معاون کردار نبھاتے ہیں لیکن آج کل یہ ڈراموں میں کم دکھائی دے رہے ہیں، عدیل چودھری کی اداکاری بھی زیادہ متاثر کن نہیں ہے، مداح اب تک ان کی طرف سے شاندار پرفارمنس دیکھنے کے انتظار میں ہیں۔

٭ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More