شوبز کی متعدد مشہور شخصیات جو آج ہمیں ہشاش بشاش اور ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں ان کا ماضی یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل یا کام کے دوران ان کے ساتھ مختلف نفسیاتی مسائل درپیش تھے۔
آج ہم ان پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جو اپنے ماضی میں ذہنی دباؤ اور دیگر پیچیدہ مسائل کا شکار رہ چکے ہیں۔
1- کرن جوہر
نامور بھارتی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک مرتبہ کسی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ شدید ڈپریشن اور افسردگی کا شکار تھے اور انہیں اس چیز کا علم اس وقت ہوا جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئے۔
فلمساز کے مطابق ، وہ کچھ سال قبل ایک میٹنگ میں موجود تھے اور جب انہیں
ایسا محسوس ہوا کہ وہ دل کی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وہ فوری طور پرعلاج کی غرض سے معالج کے پاس گئے، اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ پھر کرن جوہر نے ایک ماہر نفسیات کو چیک اپ کروایا جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
2- جگن کاظم
اداکارہ و شو میزبان نے چھ سال قبل ایک انٹرویو میں اپنی تھراپی کے فوائد کے بارے میں بات کی اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انڈسٹری کے لوگوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار ماہرِ نفسیات کے پاس جانا چاہئے۔
ان کا انٹرویو میں کہنا تھا وہ دو سالوں سے تھراپی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ مصروفِ عمل میں رہیں۔ جگن کاظم نے بتایا کہ انہیں معمولی نفسیاتی مسئلے کا سامنا تھا جس کا تعلق ان کی ڈگری سے تھا، تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ انڈسٹری کے لوگوں کو کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور ماہر نفسیات کا رخ کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے اندر موجود ابال کو باہر نکال سکیں۔
3- الیانا ڈکروز
بالی کی معروف اداکارہ الیانا ڈکروز بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جو نفسیاتی مسائل کا شکار رہ چکے ہیں۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ 15 سالوں سے ڈپریشن کے ساتھ ساتھ جسمانی ڈیسمورفک کے عارضے سے بھی لڑچکی ہیں۔
4- سوہائے علی ابڑو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سوہائے علی ابڑو کو نوعمری میں ہی مرگی کی تشخیص ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کسی فلم کی شوٹنگ جاری تھی تو اس دوران وہ گولیوں کا نشانہ بن رہی تھیں اور اچانک ان پر مرگی کا حملہ ہوا تو لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ پر آسیب ہے۔ فی الحال سوہائی لوگوں میں مرگی سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔