ہر انسان کو اپنی شادی یاد رہتی ہے کیونکہ یہ بہت خوب حسین لمحات ہوتے ہیں۔ مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی شادی کبھی بھولی نہیں جاسکتی ۔
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کبھی بھولی نہ جانے والی شادیوں میں سے ایک ہے کیونکہ ان کی شادی میں تقریبات ہی اتنی تھیں کہ ایک ماہ میں مکمل ہوئیں۔ جس میں منگنی کے بعد سے ولیہ تک 10 تقریبات کی گئیں اور ان تمام تقریبات میں دونوں نے ڈیزائنرز کپڑے پہنے ۔ یہ شادی ایمن کے گھر کی پہلی اور منیب کے گھر کی آخری شادی تھی جس کو دونوں کےگھر والوں نے خوب انجوائے کیا۔ مگر مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مگر یہ اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ ان کی شادی پر کتنا خرچہ ہوا۔
کرینہ کپور
کرینہ کپور اور نواب آف پٹودی یعنی سیف علی خان کی شادی بھی شاہی شادیوں میں سے ایک ہے۔ کرینہ نے اپنی شادی میں مغلیہ انداز کا جوڑا پہنا جو کہ کسی ملکہ عالیہ سے کم نہ تھا جو کہ شاہی خاندان کی روایات کے مطابق تھا۔ ان کی شادی برِ صغیر کی سب سے زیادہ مشہور شادی میں سے ایک ہے۔ ان کی شادی کا کل خرچہ 10 کروڑ روپے تھا ۔
کیٹ مڈلٹن
کیٹ مڈلٹن تو لوگوں کے دلوں میں اپنی اداؤں سے ویسے ہی راج کرتی ہیں ان کی شہزادے ولیم کے ساتھ شادی دنیا بھر کی ایسی شادی تھی جس کو دیکھنے کے لئے لائیو اسٹریمنگ کی گئی اور کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کو مختلف ٹی وی میڈیا اور لائیو دیکھا۔ ان کی شادی میں 78 ملین ڈالر یعنی 12 ارب کا خرچہ ہوا جس میں 34 ملین ڈالر کے قریب کا جوڑا زیب تن کیا گیا تھا۔
انوشکا شرما
انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی شادی کو بھی بہت پزیرائی ملی۔ انوشکا کا شادی کا جوڑا انتہائی حسین اور ہاتھ کی کڑھائی سے تیار گیا تھا جس کا گلابی رنگ سب کو خوب بھایا۔ ان کی شادی پر 3 کروڑ کا خرچہ ہوا جبکہ شادی کی تقریب اٹلی کے مرکزی ملک ٹسکینچی میں انجام پائی۔
نیمل خاور
اداکارہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی شادی سادگی کی مثال تھی اس میں دلہن نے اپنی والدہ کی شادی کا جوڑا پہنا اور انتہائی نازک انداز میں جیولری پہنی جو بہت روایتی لک تھا جس کی تعریف کیئے بغیر لوگ رہ نہ سکے۔ ان کی شادی کو دولہے کی سادگی اور دلہن کے روایتی جوڑے کی وجہ سے شہرت ملی ۔