بجرنگی بھائی جان میں 'منی' کا کردار کرنے والی چھوٹی سی اداکارہ اب کتنی بڑی ہوگئی؟ نئی تصاویر دیکھ کر آپ بھی پہچان نہیں پائیں گے

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

بھارت کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان ناصرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کافی مشہور ہوئی تھی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں سلمان خان، نوازالدین صدیقی، کرینہ کپور اور چھوٹی سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا شامل تھے۔

فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے۔ فلم کی کہانی ننھی سی بچی ''منی'' کے گرد گھوم رہی تھی، اس بچی کو سب نے بے حد پسند کیا۔

منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا نام ہرشالی ملہوترا ہے جن کی چند ہی عرصہ میں بہت زیادہ فین فالوونگ ہوگئی۔ حال ہی میں دیوالی کے موقع پر اداکارہ کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

ہرشالی ان تصاویر میں خاصی بڑی ہوگئی ہیں، آپ بھی چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔





مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More