قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا منصوبہ بنانے والے 5 افراد کو کیا سزا دی گئی ؟؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2020

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا منصوبہ بنانے والے 5 افراد ملک بدر،بیلجیم نے بروقت کاروائی کر کے ملک میں اشتعال پھیلانے والے پانچ شہریوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کردیا ۔

خبر ایجنسی 'اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد 'اسٹرام' یا بھر ہارڈلائن کے اراکین تھے یہ ایسے گروپ ہیں جن کی سرپرستی ڈنمارک کے اسلام مخالف اشتعال پھیلانے والے انتہا پسند راسموس پلواڈن کر رہےہیں۔

اشتعال انگیزی اور مذاہب مخالف منصوبہ بندی کرنے والے یہ گروپ شمالی خطے (اسکینڈینیویا) میں اپنی کارروائیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس گروپ نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ضلع مولن بیک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ناپاک منصوبہ بنایا تھا ،جہاں مراکش سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اس واقع سے متعلق تمام تفصیلات اور مبینہ منصوبےکے تمام تر حقائق برسلز میں واقع پراسیکیوٹر کے دفتر بھیج دئیے تھے ۔

بیلجیم کے وزیر سیمی مہدی نے حکام کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معاشرہ پہلے ہی کثیرالمذاہب ہے اور شہریوں میں نفرت پھیلانے کی اب مزید گنجائش نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ پلواڈن نے 30 اکتوبر کو اپنے فیس بک پر دئیے بیان میں کہا تھا کہ کوپن ہیگن میں فراسیسی قونصل خانے نے حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ 11 نومبر کو پیرس میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مسلما نوں اور اسلام مخالف لوگو ں میں جھڑپیں ہو چکی ہیں جس کے بعد شدید احتجاج کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More