کچھ ہو یا نہ ہو لڑکے کے سر پر بال ہونے چاہیئے ۔۔۔ جانیں مشہور اداکاراؤں کو شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے ؟

ہماری ویب  |  Nov 02, 2020


شادی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ اور سب سے خاص رشتہ ہے اور اس کو نبھانے کے لئے مرد و خواتین دونوں ہی بہت سی قربانیاں دیتے ہیں بہر حال جن کی شادی ہو جائے وہ بھی پریشان اور جن کی نہ ہو وہ بھی پریشان۔ ایسا ہی کچھ حال ہماری شوبز کی اداکاراؤں کا ہے، کسی کو لڑکا نہیں ملتا، تو کسی کو کوئی پسند نہیں آتا، آپ بھی جانیں کہ ہماری اداکاراؤں کو کیسے لڑکے چاہییئیں جو ان کے ہمسفر بنیں:

کنزہ ہاشمی:

خوبصورت اور کم عمر اداکارہ کنزہ ہاشمی اپنے ہمسفر کے حوالے سے بڑی ڈمانڈنگ ہیں ان کو چاہیئے ایسا لڑکا جو ان سے عمر میں بہت زیادہ بڑا نہ ہو اور لڑکے کے سر پر بال ضرور ہوں۔ بال نہ ہونے کی وجہ سے جوڑی جم نہیں سکتی۔



صبا قمر:

صبا قمر چاہتی ہیں ایسا دولہا جس میں دنیا کے سامنے لڑنے کی طاقت ہو یعنی '' جس میں دم نہیں اس کے ہم نہیں''۔ ایسا لڑکا جو ان کی خاطر صحیح فیصلے لے اور دنیا کے سامنے ان کا ساتھ دے ان کے لئے کھڑا ہو۔



علیزے شاہ:

عیلزے شاہ کی جان دار اداکاری اور خوبصورتی کے ہر طرف چرچے ہیں، حال ہی میں ان کی دوستی نعمان خان سے ختم ہوئی ہے، علیزے ایسا ہمسفر چاہتی ہیں جو پابندیاں نہ لگائے، ان کی مدد کرے، آگے بڑھنے کا حوصلہ دے ان کا ساتھ دے۔



مہوش حیات:

مہوش حیات دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی ہیں مگر وہ ابھی تک سنگل ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کا دولہا ایسا ہو جو انہیں نجی معملات سے لے کر اداکاری اور ان کے کام میں بھی مدد کرے، ساتھ دے، بلاوجہ کی پابندیاں نہ لگائے۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More