قدرت کا معجزہ! 2 ماہ کا بچہ بول پڑا، ہر دیکھنے اور سننے والا حیران۔۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 19, 2020

سنی سنائی باتوں کو تو جھٹلایا جا سکتا ہے لیکن وہ واقعات جو انسان اپنی آنکھوں سے دیکھے، اسے جھٹلانا نا ممکن ہوتا ہے۔

اسی قسم کی ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ماہ کا بچہ اپنی والدہ کے کہے جانے والے الفاظ کو دوہرا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کا دو ماہ کا بچہ اچانک بول پڑا۔

'کیسیا کیمرون' نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان کو کہا کہ 'میں تم سے پیار کرتی ہوں' (I Love You)، بچے نے یہ ہی الفاظ دوہرا کر اپنی ماں سمیت ہر دیکھنے والے کو حیرانی مین مبتلا کردیا۔


ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کی والدہ کی جانب سے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ اپنی میٹھی زبان میں کہہ رہا ہے کہ 'میں آپ سے پیار کرتا ہوں(I Love You)'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More