حج 2020: کتنے حاجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی؟

ہماری ویب  |  Aug 06, 2020

محدود حج کے بعد سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق رواں برس محدود میں شرکت والے ایک بھی حاجی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ یہ کافی خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر عصام فواد کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے مثالی انتظامات کیے گئے، عازمین حج کی آمد سے روانگی تک حجاج کرام کی صحت کی نگرانی کی جاتی رہی۔ محدود حج انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس مملکت کے 8 شہروں ریاض، مدینہ منورہ، الوجہ، دمام، قصیم، ابہا، جیزان اور تبوک سے عازمین حج کو سعودیہ ایئر کی اندرون ملک پروازوں کے ذریعے جدہ لایا گیا تھا۔

تاہم سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے سیکرٹری ڈاکٹر حسین الشریف نے کہا ہے کہ محدود حج کی کامیابی کے بعد عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بتایا کہ ہر سال حج کی ادائیگی کے بعد ایک مفصل اور جامع رپورٹ تیار کی جاتی ہے جس کی روشنی میں انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لے کر اگلے سال کے انتظامات کی تیاریاں شروع کی جاتی ہیں۔

رواں سال محدود حج کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایس او پیز کے ساتھ عمرہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More