لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکوں نے صرف ایک شہر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ تقریباً دس کلو میٹر دور تک آبادی میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بلڈنگز ہل کر رہ گئیں جبکہ قریبی عمارتیں تو زمین بوس ہو کر رہ گئیں ہیں۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے جبکہ یہ عندیہ بھی ظاہر کیا جارہا کہ شاید یہ دھماکے اسرائیل نے کروائے ہیں۔
دھماکے سے متعلق کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ایک ویڈیو صارف نے گھر کے اندر سے بنائی ہے جبکہ ویڈیو میں ایک بچہ کہہ رہا ہے کہ ماں میں مرنا نہیں چاہتا، اور تقریباً ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں گونج رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی چند ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ میرا دل اس افریقن کام والی کے لیے پگھل گیا ہے، جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے مالک کے بچے کو بچایا۔