ویسے تو ہم اکثر ہی اس قسم کے واقعات سنتے ہیں جس سے ہمارا انسانیت پر یقین بڑھ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ واقعہ اس سال بھارت کے شہری کے ساتھ پیش آیا۔
عارف شاہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بے حد خوش تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادے کے ساتھ حج کرنے کے لیے کئی سالوں سے رقم جوڑ رکھی تھی، لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جب حکام نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو انہوں نے اور ان کی فیملی نے حج کا ارادہ ترک کرتے ہوئے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کا ارادہ کرلیا۔
عارف شاہ کا اس متعلق کہنا تھا کہ میں اس سال مکہ اور مدینہ جانا چاہتا تھا لیکن اس دوران کورونا وائرس آگیا اور ہمیں لگا کہ اللہ کو یہ منظور نہیں کہ ہم اس سال تشریف لائیں تو ہم نے اس رقم کو کسی نیک کام میں استعمال کرنے کا سوچ لیا تھا۔
عارف شاہ اور ان کے بیٹے نے غریبوں کی مدد کے لیے راشن اور ضروری اشیاء کے پیکٹس بنا کر تقسیم کیے تاکہ یہ لوگ بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔
انہوں نے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار بے روزگار اور غریب اور نادار افراد کی مدد کرنے کے لیے راشن بیگز بنا کر تقسیم کیے۔