کورونا وبا کا خاتمہ کب تک ممکن ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر سائنسدانوں نے کووڈ 19 وائرس پر قابو پانے کے لئے بہت محنت کی لیکن اب بھی اس وبا سے نمٹنے کے لئے مزید وقت لگے گا۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے اثرات اور وار تاحال جاری ہیں، جس سے نمٹنے کے لئے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لئے ابھی خاصہ وقت درکار ہے، یہ دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کے خلاف تمام ممالک محنت کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی خاتون ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کا اپنے ایک کا کہنا تھا کہ لوگ اب بھی کورونا وائرس کے مرض کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اس کو عام نزلے کی بیماری سمجھ رہے ہیں، یہ ایک مہلک وائرس ہے جو بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More