آج حجاجِ کرام کو آبِ زم زم کس طرح ملے گا۔۔۔۔۔۔؟

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

حج کا مقدس فریضہ حضرت ابراہیم کی بیٹے کے لیئے خدا کی راہ میں عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اور اسی کی مناسبت سے حج کے ارکان اور فرائض انجان دیئے جاتے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ 8 ذی الحجہ کو "یومِ ترویہ" کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آج کی رات یعنی آٹھویں تاریخ کی شب ہی حضرت ابراہیم نے خواب میں دیکھا تھاکہ اللہ نے اپنے بیٹے اسمعیل کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔ صبح اٹھے تو سوچ میں پڑ گئے (کہ کیا یہ حکم خداوندی تھا) صبح سے شام تک اسی سوچ میں رہے ، اسی لیے ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کو یوم الترویہ (سوچ کا دن) کہا جاتا ہے۔


اب آج کے دن تمام حجاجِ کرام کو کس طرح آبِ زم زم مہیا ہوگا اس کا طریقہ کار پہلے برسوں سے اب کچھ منفرد ہوگیا ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل فواز الدھاس نے بتایا ہے کہ:


پہلے حکومت کی طرف سے مناسکِ حج کے تمام مقامات پر زم زم فراہم کرنے کےلیے پانی کے کولر نصب کیے جاتے تھے مگر اس بار ان کولروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔کورونا کی وبا کے پیش نظر وزارت صحت کے وضع کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں سال حج پر الگ سے زمزم کولروں یا ٹینکیوں میں رکھنے کے پیک شدہ بوتلوں میں حجاج کرام کو دیا جائے گا۔ یہ ایک بوتل ایک ہی فرد کے لیے ہوگی اور اسے ایک ہی وقت پی سکتا ہے۔ یہ عمل حکومت نے حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرام مہیا کرنے کے لیئے متعارف کروایا ہے۔



مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More