عرب ممالک میں رہنے والے اوور سیز پاکستانی اس دفعہ عید کیسے منائیں گے؟

ہماری ویب  |  Jul 28, 2020

عیدِ قرباں قریب ہے کئی ممالک میں عید 31 جولائی اور کچھ ممالک میں 1 اگست کو عید منائی جائے گی۔ چونکہ کورونا وائرس کا دور ہے اور اب ہر کوئی احتیاط برت رہا ہے کہ قربانی کی ادائیگی بھی کی جائے اور صحت کا خیال بھی رکھا جاسکے۔ پاکستان میں تو پھر بھی لوگ مزے سے گذشتہ برسوں کی طرح عید منا لیں گے مگر اوورسیز پاکستانی بھائی جو ہم سے دور ہیں کیا وہ بھی اسی ہنسی خوشی کے ساتھ عید مناسکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟


• سعودی عرب:


سعودی عرب میں چونکہ کورونا وبا کے دوران ہر طرح سخت سے سخت حکمتِ عملی رکھی گئی ہے وہیں قربانی کے حوالے سے یہ ایک اہم اقدام کیا گیا ہے کہ ایک فون کال پر آپ کا قربانی کا حصہ مختص کردیا جائے گا اور آن لائن پیسوں کی وصولی ہوگی اور گوشت غرباء میں تقسیم ہو جائے گا۔ یہ لانے کی فکر نہ لینے کی فکر منڈیوں میں فارمز میں جانے کی زحمت بھی نہیں ہوگی۔ اب یہ تو سب سے زیادہ ایک خاموش عید ثابت ہوگی ہمارے اوورسیز بھائیوں کے لیئے۔


• دبئی:


دبئی میں بھی سعودیہ جیسی پالیسی کو اپنایا گیا ہے مگر یہاں اوورسیز مقیم جن کے پاس ذاتی اپارٹمنٹس ہیں وہ باقاعدہ پالیسیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے گھر میں جانور رکھ سکتے ہیں مگر ذبح کرنے کے لیئے قسائی کو آن لائن ہی بک کرنا ہوگا۔


• ترکی:


ترکی میں عید کے حوالے سے مکمل حکمتِ عملی بنائی گئی ہے لیکن گورنمنٹ کی طرف سے ایک جگہ مختص ہے وہیں ذبح ہوگا وہیں سے دھل کر گوشت سینیٹائز ہو کر ہی باہر نکالا جائے گا۔ غریبوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور تارکِ وطن کی بھی شامل رکھا جائے گا۔


• انڈونیشیا


اب یہاں کے لوگ تو منڈی جا کر جانور لا سکتے ہیں مزے سے گھما پھرا سکتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اپنانا لازمی ہوگا۔


• بحرین:


بحرین میں محدود تعداد میں لوگ باہر کیٹل فارمز جا سکتے ہیں مگر بہتر ترجیح وہاں بھی آن لائن سروس ہے جس کو اپنانا ضروری ہوگا ورنہ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔


تو پاکستانیوں آپ جہاں بھی رہیں محفوظ رہنے کی کوشش کریں اور ہمیں اپنی عید کی خوشیوں سے متعلق آگاہ کرتے رہیں۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More