کورونا ویکسین سے متعلق بل گیٹس نے بڑی خوشخبری سنا دی

ہماری ویب  |  Jul 28, 2020

مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے کورونا وبا کے خلاف امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال جون تک کورونا وائرس ویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی دوا ساز کمپنی ایس کے بائیو سائنس بل گیٹس کے تعاون سے کورونا ویکسین کی تیاری میں سر جوڑ کوششوں میں مصروف ہے جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے سال جون تک 200 ملین کورونا ویکسین تیار کرلے گی۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایس کے بائیکو سائنس اگلے سال جون تک دو سو ملین کورونا ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکی ہے۔

بل گیٹس کے خط سے متعلق جنوبی کوریائی صدر کے آفس نے بتایا تاہم دفتر نے خط کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امیرترین شخص جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے رواں سال مئی میں کوریائی کمپنی کو 3.6 ملین ڈالر ویکسین کی تیاری کی مد میں دئے تھے اور اب تک کورونا ویکسین سے متعلق مؤثر نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More