عرب عورتوں میں سے ہر وقت ایک الگ قسم کی خوشبو کیوں آتی ہے؟ جانیں وہ راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 25, 2020

دلکش آنکھوں اور خوبصورت رنگ ڈھنگ کی حامل عربی خواتین ہر وقت مہکتی نظر آتی ہیں ان کو دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے سارا سکون ان کے پاس موجود ہے۔ مگر کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ ان میں سے ہمیشہ ایک خآص قسم کی خوشبو آرہی ہوتی ہے۔۔۔

لیکن وہ خوشبو کیوں آتی ہے؟

اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے اپنی ایک ویڈیو پروگرام میں بتایا کہ:


" الیکٹریکل عود یا برقی اگر بتی دان عربیوں کے گھروں میں ہونا ایک عام بات ہے اس میں وہ اس میں خّوشبو کے مختلف فلیورز جیسے قیمتی دوخان اور روز اینڈ شائے وغیرہ یا پھر خالص عود کا استعمال کرتے ہیں۔ جو کہ بوتلوں میں پائوڈر کی شکل میں موجود ہوتا ہے اور اس پائوڈر کو وہ برقی اگربتی دان میں ڈال دیتے ہیں اور جیسے ہی اس کی خوشبو اٹھنے لگتی ہے وہ اپنے سارے گھر میں اس کی دھّونی دیتے ہیں اور اپنے کپڑوں کو بھی اس کے دھوئیں میں اچھی طرح دھونی دلواتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے اندر سے ہر وقت خوشبو آتی رہتی ہے۔

عربی خواتین اپنے بالوں میں بھی اس کا دھواں دیتی ہیں جس کی وجہ سے مذید مہک آنے لگتی ہے۔"


اگر آُپ بھی چاہتی ہیں کہ آپ کے اندر سے بھی خوشبو آئے تو آپ بھی اسی طرح کا ایک برقی اگر بتی دان گھر میں لے آئیں اور اس سے پورے گھر میں دھونی بھی دے لیں اور خوشبو بھی آرام سے حاصل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More