کورونا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے پھیلتا ہوا خطرناک وائرس ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں پہلے ہی لے چکا ہے۔
اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے مذید تحقیقات کی روشنی میں یہ واضح بتایا ہے کہ:
چین کے صوبہ وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی جینز میں پہلے صرف میں ’D‘ قسم کی تغیراتی تبدیلی دیکھی گئی تھی مگر اب اس کے ساتھ ’G‘ قسم کی نئی تبدیلی دنیا بھر میں دیکھنے میں آرہی ہے۔
جو اب ’D614G‘ نامی جز بننے سے نئی تغیراتی تبدیل آرہی ہے، یہ صورت حال زیادہ سے زیادہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں مدد دے رہی ہے، جس سے برطانیہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔
ان کے مطابق اس وقت احتیاط سب سے بڑا علاج ہے اس مہلک وبا سے بچنے کا۔