دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جن کے مخصوص شہروں میں لوگ دور دور سے روزی روٹی کمانے آتے ہیں، ان شہروں کی خاص بات یہ ہی ہوتی ہے کہ وہاں کام کرنے والے کو اس کی محنت کا پیسہ دیا جاتا ہے، نہ زیادہ کم نہ بہت زیادہ اور پھر لوگ بھی خوش ہوجاتے ہیں، کہ انہیں ان کی محنت ضائع نہیں ہو رہی۔
آج ہم آپ کو دنیا کے دو ممالک کے ان 2 شہروں کے بارے میں بتائیں گے جہاں سب سے زیادہ تنخواہ کمائی جاسکتی ہے۔
1) جرمنی کا شہر وولفسبرگ (Wolfsburg)
مغربی جرمنی میں مشرقی حصے کے مقابلے میں تنخواہوں کا اسکیل اب بھی نمایاں طور پر اونچا ہے۔ آپ اگر زیادہ تنخواہ والی ملازمت کی تلاش میں ہیں تو آپ کو صحیح شہر کا انتخاب کرنا ہوگا جہاں ماہانہ آمدن یقینی طور پر زیادہ ہو اور اس شہر کا نام ہے Wolfsburg۔ جرمنی کی وفاقی ایجنسی برائے ملازمت و روزگار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمن کار ساز ادارے فوکس واگن کی پیداوار کے لیے مشہور شہر وولفسبرگ میں اوسطاﹰ سب سے زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی ہیں۔
2019 کے اعداد و شمار کے مطابق وولفسبرگ میں ایک شخص کی ماہانہ آمدنی اوسطاﹰ 5089 یورو تک بنتی ہے یعنی اگر ہم پاکستانی روپوں کے حساب سے دیکھیں تو اس شہر میں آپ ماہانہ 9 لاکھ 90 ہزار 578 پاکستانی روپے کما سکتے ہیں۔
2) کیلیفورنیا کا شہر سین جوز (San Jose)
کیلیفورنیا کے شہر San Jose کا شمار بھی ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں آپ سکون کے ساتھ نوکری کر کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں، یہ وہ شہر ہے جہاں آپ کی محنت کی ضیاع نہیں ہوگا، تفصیلات کے مطابق یہاں نوکری کرنے والا ہر پڑھا لکھا فرد سالانہ تقریباً 77,180 ڈالر کما سکتا ہے جو کہ پاکستانی 1 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 798 روپے بنتے ہیں۔