جاپان جسے " چڑھتے سورج کی سر زمین" کہا جاتا ہے۔ آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے۔ جہاں ہر کام مکمل اصول و ذمہ داری کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ تھوڑے ہی عرصے میں کامیابی کا سفر طے کرنے والے جاپان اور اس کے باشندوں کے بارے میں چند اہم اور دلچسپ باتیں جانیں جو آپ نے پہلے کہیں نہ سنی ہوں گی:
جاپان کے اسکولوں میں روزانہ پڑھائی شروع کرنے سے پہلے اساتذہ اور طلباء مل کر اسکول کی صفائی کرتے ہیں تاکہ بچوں میں صفائی سے محبت پیدا کی جا سکے۔
یہاں جمعدار بننے کے لیئے بھی ایک زبانی امتحان پاس کرنا پڑتا ہے تاکہ آپ کے اندر صفائی ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ بات کرنے کا ڈھنگ بھی پیدا ہو۔
جاپان میں کسی بھی قسم کے قدرتی زخائر موجود نہیں ہے اور نہ یہاں کی زمین زرخیز ہے، ہرسال یہاں سینکڑوں زلزلے آتے ہیں مگر پھر بھی ان کی معیشیت پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جاپانی لوگ زیادہ تر ٹرین، ریسٹورنٹ اور پارکس وغیرہ میں موبائل کا استعمال کم سے کم رتے ہیں۔
یہاں اسکولوں میں پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک اخالاقیات لازمی کا مضمون پڑھایا جاتا ہے جس میں بچوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح لوگوں سے مکاطب ہونا ہے، اساتذہ سے کیسے بات کریں، کسی اعلیٰ عہدیداران سے کیسے بات کی جائے، کسی پیشہ ور سے کیسے ہم کلام ہونا ہے۔
سات سیکنڈز سے زیادہ جاپان میں کوئی بھی ٹرین کسی انتظار نہیں کرتی