بھارت میں ایک مندر کے عقب سے اچانک نمودار ہونے والے 10فٹ لمبے اور زہریلے اژدھے کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے گنجام کے جارڈا جگناتھ مندر کے عقب میں ایک بہت بڑا سانپ دیکھا گیا تھا، جسے دیکھ کر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دہشت میں مبتلا وہاں موجود علاقہ مکینوں نے فوراً ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد سانپ کو بلا آخر قابو میں کرلیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور ایک غیر سرکاری تنظیم پیپل فار اینیمل کے ممبران سانپ کو پکڑنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے اور بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔