امریکی جنوبی ریاست میں ایک کتے کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ کتے نے ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک فلاحی مرکز میں موجود کتے کو دنیا کا بوڑھا ترین کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ 20ویں سالگرہ منانے والے مادہ کتے کا نام اوگی ہے جو مالک کو چھ سال قبل زخمی حالت میں ملا اور پھر امریکی جوڑا اُسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔
کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ عمر کے کتے پالنے کا شوق نہیں مگر اوگی سے اُن کو بہت زیادہ محبت ہوگئی ہے، اوگی کو چودہ برس کی عمر میں سڑک کنارے ہمیں ملی، یہ چل نہیں سکتی تھی مگر 6 سال میں یہ اتنی تندرست ہوگئی کہ اب اپنے پیروں پر چلتی پھرتی اور بھاگتی دوڑتی بھی ہے۔
خاتون کے مطابق اب تک دنیا کے کسی کتے نے اپنی بیسویں سالگرہ نہیں دیکھی لیکن اوگی نے ریکارڈ بنایا۔