قدرت کا معجزہ: انسانی دانت اور ہونٹ والی مچھلی جسے دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔۔۔ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل

ہماری ویب  |  Jul 16, 2020

قدرتی معجزات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، بعض اوقات ایسے ایسے معجزات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسانی آنکھ اور عقل دونوں ہی دنگ رہ جائیں۔

اسی طرح انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس مین ایک مچھلی نظر آرہی ہے جس کے دانت اور ہونٹ بالکل انسان جیسے ہیں۔

دی مرر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں شکاری کے ہاتھ لگنے والی مچھلی کی تصویر جب انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو صارفین اسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ کر سکے کیونکہ انہوں نے ایسی مچھلی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور یقیناً آپ نے بھی نہیں دیکھی ہوگی۔


حیران کن طور پر مچھلی کی ہنسی انسانوں سے اس قدر مماثلت کررہی تھی کہ صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کیا۔ محض ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں صارفین نے اس تصویر کو شیئر کیا اور اپنے دوستوں سے اس حوالے سے سوال کیے۔


نیشنل جیوگرافک کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے نر عام طور پر لڑاکا اور غصے کے تیز ہوتے ہیں اور لڑائی کے دوران اپنے دانتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا کر سامنے والے کو چیر پھاڑ دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف نے مچھلی کی پلکیں لگائیں جبکہ کچھ نے اس کا میک اپ کر کے تصویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔


واضح رہے کچھ ماہ قبل انڈونیشیا کے گاؤں میں شکار کے دوران ایک اسکول ٹیچر نے بھی ایسی ہی مچھلی پکڑی تھی جسے انہوں نے کانٹے سے نکالنے کے بعد پانی میں دوبارہ چھوڑ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More