نوجوان نے ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی کرلی, مہمان حیران و پریشان رہ گئے

ہماری ویب  |  Jul 15, 2020

نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان نے بیک وقت دو لڑکیوں سےشادی کر لی،مدھیا پردیش میں سندیپ نامی لڑکے نے گاؤں والوں کے سامنے اپنی دونوں دلہنوں کی ساتھ بیک وقت پھیرے لئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سندیپ اوئیک کا تعلق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بیٹل میں واقع گاؤں کیریا سے ہے جس نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے بیاہ کر ڈالا، ان میں سے ایک لڑکی سندیپ کی پسد کی ہے جبکہ دوسری ماں باپ کی پسند کی لڑکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے منڈپ پر سندیپ کے ساتھ دونوں دلہنیں عروسی جوڑے میں ملبوس بیٹھی تھیں اور ان دونوں نے 40 کے لگ بھگ رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے درمیان سندیپ کے ساتھ بیک وقت پھیرے لئے،بتایا گیا کہ ان میں سے ایک لڑکی کا تعلق ضلع ہوشنگ آباد سے اور دوسری کا قریبی گاؤں کویالری سے تھا.

یہ معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا جہاں سندیپ اور دونوں لڑکیوں کے والدین کی رضامندی سے پنچایت کے لوگوں نے یہ فیصلہ کر دیا کہ سندیپ کی بیک وقت دونوں لڑکیوں سے شادی کروا دی جائے۔

دونوں لڑکیاں بھی پنچایت کے اس فیصلے پر راضی ہو گئیں چنانچہ گزشتہ روز وہ تینوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More