وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ چھٹیان دینے سےگریز کیا ہے۔ اس لئے اس مرتبہ عید پر ایک چھٹی ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
تاہم اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید پر ہم نے لاپرواہی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام سے اپیل ہےعید پرایس اوپیز پرعمل کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں وبا کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔