کیا آپ کو معلوم ہے کہ پلاسٹک کی اِن بوتلوں پر موجود نمبرز کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 06, 2020

آپ لوگوں نے اکثر غور کیا ہوگا کہ پلاسٹک کی بوتلوں پر چند مخصوص کوڈ لکھے ہوتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان خاص کوڈ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

انہیں (RIC) (Re indentification Code) کوڈ کہا جاتا ہے۔ دراصل ان بوتلوں پر موجود کوڈ اس لئے لکھے ہوتے ہیں تاکہ یہ پتہ لگانے میں آسانی ہوسکے کہ اس کو کس طرح ری سائیکل کرنا ہے۔

یہ مخصوص (آر آئی سی) کوڈز کو پلاسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنہ 1988 میں تیار کیا تھا۔ یہ پلاسٹک اور ری سائیکلنگ انڈسٹری کے ملازموں کے لئے بنایا گیا تھا تاکہ وہ کوڈ کو دیکھتے ہوئے پلاسٹک کو زیادہ موثر طریقے سے چھانٹ سکیں اور ری سائیکل کرسکیں۔

فرض کریں کہ اگر بوتل پر 1 نمبر لکھا ہے تو اس بوتل کو سافٹ ڈرنکس و دیگر کھانے کی اشیاء کے ساتھ ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ بوتل پر اگر 2 نمبر لکھا ہے تو اس بوتل کو دودھ کی بوتلوں کے ساتھ ری سائیکل کیا جائے گا۔ اسی طرح نمبر 3 لکھا ہو تو فاسٹ فوڈ سروس کی اشیاء کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

اگر 4 نمبر لکھا ہو تو یہ پلاسٹک ڈبوں، سٹراز، بوتلوں کے ڈھکن کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اگر نمبر 6 لکھا ہے تو پیکنگ کے سامان کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اور اگر بوتل پر نمبر 7 ہو تو مختلف پلاسٹک کی اشیاء کے ساتھ ملایا جائے گا اور استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More