بل گیٹس نے کورونا مائیکرو چپ کے حوالے سے اہم بات بتا دی

ہماری ویب  |  Jun 05, 2020

مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سے متعلق یہ خیالات بالکل بے بنیاد ہیں کہ کورونا کا پھیلاؤ انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کرنے کیلئے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے مالک بل گیٹس کورونا وبا کے پھیلانے پر سازشی خیالات کے دعوے پر پھٹ پڑے، اور انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ کورونا وائرس اس لئے پھیلایا گیا ہے تاکہ انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کی جا سکیں۔

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کے دوران بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آج اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے، میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ انتہائی عجیب بات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More