اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 18, 2025

امریکا میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز ایک غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو گئی جب ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد جہاز کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ یہ پرواز ایڈمنٹن کی طرف روانہ تھی، مگر پرواز کا یہ سفر مشکل میں پڑ گیا – اور وجہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق انجن میں آگ لگنے کی غیرمعمولی وجہ ایک چھوٹا سا جانور بنا – جی ہاں، ایک خرگوش۔ اڑان سے قبل رن وے پر بھٹکتے ہوئے اس ننھے مہمان نے انجن کے اندر گھس کر اپنی جگہ بنائی، اور جیسے ہی جہاز نے رفتار پکڑی، وہ انجن کے پرزوں سے ٹکرا گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

ائر ٹریفک کنٹرول کی لائیو آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پائلٹ اور عملہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ریڈیو پر کنٹرول ٹاور سے آواز آئی: "2325، لگتا ہے آپ کے انجن سے کچھ ٹکرایا ہے، اور وہاں سے آگ نکل رہی ہے۔" جس پر پائلٹ نے جواب دیا: "یہ ایک خرگوش تھا، اس نے انجن نمبر دو کو نقصان پہنچایا۔"

جہاز میں سوار ایک مسافر نے بعد میں بتایا کہ جیسے ہی دھماکہ ہوا، ہر طرف خوف پھیل گیا۔ انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا اور اس کے پیچھے آگ کی لپٹیں صاف دکھائی دے رہی تھیں۔ "چند لمحے بعد سب لوگ گھبرا گئے۔"

خوش قسمتی سے، پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیا اور صرف چند منٹوں بعد جہاز کو بحفاظت واپس ڈینور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس پرواز میں 153 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے – سب خیریت سے بچ نکلے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More