3 برس سے بھیک مانگنے والے فقیر کے پاس لاکھوں روپے نکل آئے۔۔۔ حیران کن واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jun 05, 2020

بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک این جی او کے ملازمین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے ایک فقیر کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد کئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ فقیر ایک عمارت کے قریب بیٹھا تھا جہاں اسے دیکھ کر کچھ افراد نے ایک این جی او کو اطلاع کردی۔ این جی او کے ورکر فقیر کے لئے کھانا اور کپڑے لے کر وہاں پہنچے۔

ورکرز کے مطابق فقیر کے پاس 14 قمیضیں تھیں اور ہر قمیض کی جیبوں میں پیسے موجود تھے۔ پیسوں کو صاف ستھرے پلاسٹک کے کور میں لپیٹا گیا تھا، گننے پر یہ رقم 2 لاکھ سے زائد نکلی۔

فقیر کے پاس رہنے کا ٹھکانہ نہ ہونے کے سبب اسے ایک پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا، فقیر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اور ایک بیٹی بھی ہے جو کئی برس پہلے اس سے علیحدہ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ شہر چھوڑ کر یہاں آگیا۔

فقیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 برس سے بھیک مانگ رہا تھا۔

یہ تمام معاملہ پولیس کے علم میں لانے کے بعد اس کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ لکھ پتی فقیر کو اس کے گھر پہنچایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More