میں نے اکیلے ہی اکلوتے بیٹے کو اپنے ہاتھوں قبر میں رکھ دیا، کوئی کاندھا دینے بھی نہ آیا --- کورونا سے جاں بحق بیٹے کے باپ کی غم سے نڈھال دررناک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین میں کم سےکم لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

مگر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب کہ کورونا سے جاں بحق اکلوتے بیٹے کو باپ نے تنہا ہی قبر میں اتارا اور تدفین کردی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا بہت زیادہ خوف پایا جا رہا ہے۔مذکورہ شخص کے مطابق کوئی قریبی رشتہ دار اور محلے والے ان کے بیٹے کی نعش کو کندھا دینے کے لئے تیار نہ تھے ۔ سب نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ نہیں بھائی کہیں ہمیں بھی کورونا نہ ہوجائے تم جاؤ کسی اور کو بلالو۔

سوشل میڈیا پر یہ دردناک تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔تصویر میں باقاعدہ دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اکیلا ہی بیٹے کو دفن کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More