شہروز سبزواری کی دوسری شادی لیکن ان کی پہلی اہلیہ سائرہ نے ابھی تک انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا شہروز کا نام کیوں نہیں ہٹایا؟ حقیقت منظرِ عام پر آگئی

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

پاکستان کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ ہفتہ ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

شہروز سبزواری کی پہلی بیوی سائرہ شہروز سے مداحوں نے ہمدردی کا اظہار کیا تاہم مداحوں کو یہ بات کافی حیران کن لگی کہ طلاق ہو جانے کے باوجود اداکارہ سائرہ شہروز نے تاحال اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگا شہروز کا نام کیوں نہیں ہٹایا؟

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کے اکاﺅنٹ کا یوزر نیم sairoz ہے جو سائرہ اور شہروز دونوں کے ناموں کو ملا کر بنتا ہے۔


سائرہ اب اس نام کو تبدیل نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ویریفائیڈ ہے۔

اگر وہ اپنے اکاﺅنٹ کا نام سائروز سے تبدیل کر کے کچھ اور رکھیں گی تو ان کے اکاﺅنٹ سے ویریفکیشن بیج (نیلا ٹک) ہٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More