برائے مہربانی اگر آپ کے پاس کہنے کو کچھ اچھا نہیں ہے تو اپنا منہ بند رکھیں۔۔۔ امریکی پولیس کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام

ہماری ویب  |  Jun 02, 2020

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کچھ گورنرز سے کانفرنس کال کی جس کی آڈیو سامنے آئی، آڈیو میں صدر ٹرمپ نے اپنے دو گورنرز کو کہا کہ آپ کمزور ہیں، آپ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آپ کو دوسروں پر برتری حاصل ہونے چاہیے۔

اسی حوالے سے سی این این کی اینکر پرسن Christiane Amanpour نے امریکی ریاست ہیوسٹن کے پولیس چیف Art Acevedo کو ویڈیو کال پر لیا اور ان سے اس حوالے سے سوال کیا کہ اس خطرناک صورتحال میں پولیس کس طرح کام کرے گی؟ کس طرح لوگوں میں انتشار پھیلنے سے روک سکے گی؟

اینکر کے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں صدر ٹرمپ کو تمام پولیس کی طرف سے صرف ایک ہی بات کہنا چاہوں گا کہ برائے مہربانی اگر آپ کے پاس کہنے کو کچھ اچھا نہیں ہے تو اپنا منہ بند رکھیں'۔


پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ 'ایک لیڈر کی یہ خصوصیات میں شامل ہوتا ہے کہ وہ پوری قوم کو ساتھ لے کر چلے، صدر ٹرمپ کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More