میں کرنل کی بیوی ہوں۔۔۔ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  May 21, 2020

بروز بدھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خاتون کی ویڈیو نے صارفین کو آگ بگولا کردیا جس میں وہ راستہ بند کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بیرئیر ہٹانے کے لئے کہہ رہی ہیں اور ان کے انکار پر یہ کہہ کر گالیاں اور دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں کرنل کی بیوی ہوں۔

اس ویڈیو کے پہلے حصے میں یہ خاتون پولیس اہلکار سے کہتی ہیں کہ وہ ایک کرنل کی بیوی ہیں اور انھیں سڑک پر نہیں روکا جا سکتا۔

یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’کرنل کی بیوی‘ نہ صرف ٹرینڈ کرنے لگا بلکہ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا اور صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے ہیں کہ کیا ایک باوردی اہلکار کے ساتھ ایسا رویہ قابل قبول ہے۔

یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ خاتون نے خود کو جن کرنل صاحب کی اہلیہ قرار دیا، ان کے خلاف ستمبر 2018 میں ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام ہے جبکہ ان دونوں واقعات میں ایک ہی گاڑی نظر آرہی ہے، تاہم اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کی شام چار بج کر 45 منٹ پر مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More