کورونا وائرس کچھ کو زیادہ اور کچھ لوگوں کو کم بیمار کیوں کرتا ہے؟

ہماری ویب  |  May 01, 2020

جب بھی کوئی وائرس جسم پر وار کرتا ہے تو جسم میں ایک جنگ سی چھڑ جاتی ہے، ایک طرف وائرس ہوتا ہے جو اپنی تعداد کو بڑھانا چاہتا ہے جبکہ دوسری جانب جسم کا مدافعتی نظام ہوتا ہے جو وائرس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بیماریوں میں جسم جتنا زیادہ وائرس کی تعداد سے متاثر ہوتا ہے، علامات اتنی ہی زیادہ شدید ہوتی ہیں۔

اس صورتحال میں بیماری کے وقت وائرس کی زیادہ تعداد مدافعتی نظام کو زیر کر دیتی ہے۔

ماہرین ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کورنا وائرس بھی اسی طرح وار کرتا ہے، جبکہ وہ کورونا وائرس کی جسم میں تعداد پر تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ وائرس سے لڑنے کے بہترین طریقے دریافت کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More