کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں اپنا خوف طاری کر دیا ہے، اس وبائی مرض کے سبب دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ ماہرین اس وائرس سے مزید آگہی کے لیے دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
اسی حوالے سے خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بہت ہی کم عرصے میں امریکہ کی ایک کمپنی نے وینٹی لیٹرز بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
وینٹی لیٹرز بنانے میں عام طور سے ایک سال یا اس سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ لیکن تحقیق دانوں اور انجینئروں کے ایک گروپ نے مل کر اسے انتہائی کم قیمت اور صرف ایک ماہ کے قلیل عرصے میں عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ یہ وینٹی لیٹرز ان ممالک میں خاص طور پر کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں جہاں ان کی شدید کمی اور ضرورت ہے۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔