وبائی مرض کووڈ 19 کی اب تک کوئی دوا ایجاد نہیں کی جا سکی لیکن دنیا بھر کے ماہرین اور ڈاکٹرز مختلف ادوایات تجویز کرتے رہتے ہیں کہ شاید کوئی دوا فائدہ پہنچا سکے۔
تاہم اب لگ رہا ہے کہ شاید دوا واقعی مل چکی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ امریکی سائنسی کمپنی گیلاڈ سائنز کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ ہے جس کے مطابق وبائی مرض کے خلاف تیار کردہ دوا ریمیڈیسیور نے ایک اہم ترین ٹرائل میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وائرل دوا ریمیدیسیور پر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں پر بیشتر ٹرائلز جاری ہیں اور کمپنی کے مطابق یو ایس نیشنل ہیلتھ میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس دوا کو بیماری کے خلاف کارآمد دریافت کیا گیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے اس دوا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دیے جانے کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔