اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ 8 دوستوں کو کیسے کال کر سکتے ہیں؟ طریقہ جانئے

ہماری ویب  |  Apr 29, 2020

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے اہم خوشخبری سامنے آئی ہے، اب ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے لئے کسی گروپ چیٹ میں جا کر کال کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا یا اضافی افراد کو ایک ایک کر کے شامل کرنا ہوگا۔

اس مقصد کے لئے کال میں شامل تمام افراد کو اپنے واٹس ایپ اپ ڈیٹ ورژن کی ضرورت ہوگی۔

یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لئے متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ مالکان نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر آڈیو ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More