ہر گزرتے دن کے ساتھ کووڈ 19 کے بارے میں ماہرین کوئی نہ کوئی انکشاف کر رہے ہیں۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے طبی ماہرین نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کا دوران علاج خون جم جاتا ہے جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی سی یو میں داخل ہونے والے کورونا کے مریضوں کا خون جم رہا ہے جبکہ یہ ایک انتہائی خطرناک علامت ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق یورپ اور چین سمیت متعدد ممالک کے اسپتالوں کے آئی سی یو میں داخل مریضوں میں بلڈ کلاٹ جمع ہونے کے واقعات میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور پھر مریض کی موت ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریض کا خون جمنے کی صورت میں اُسے دل کا دورہ، کوما، برین ہیمرج یا فالج ہونے کا خطرہ بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتا ہے۔