کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، دن بدن اس وائرس کے سبب نئی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
اب تک جو علامات ہمیں معلوم تھیں اس میں صرف بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات کو کووڈ 19 کی علامات قرار دیا گیا تھا لیکن اب امریکہ کے اہم ترین طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول نے حال ہی میں 6 نئی علامات کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
اب یہ فہرست مجموعی طور پر درج ذیل 8 علامات پر مشتمل ہوگئی ہے:
سانس لینے میں مشکل، بخار، کھانسی، پٹھوں میں درد، گلے کی سوجن، سونگھنے یا چکھنے کی حس سے اچانک محرومی، ٹھنڈ لگنے سے مسلسل کپکپی، سر درد۔
اس کے علاوہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے مریضوں میں کچھ اور علامات بھی پائی گئی جن میں پیروں پر مختلف نشانات پڑنا، آنکھوں کے مسائل اور ہیضہ وغیرہ۔