وٹامن ڈی کی کمی اور کووڈ 19 کی شدت میں تعلق کا اہم انکشاف سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Apr 29, 2020

وٹامن ڈی ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے ہونے والی مہلک بیماری کووڈ 19 کی شدت کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ دعویٰ آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا۔

ٹرینیٹی کالج کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی نظام تنفس کے انفیکشنز کی روک تھام، اینٹی بائیوٹک کی ضرورت کو کم جبکہ امراض کے خلاف مدافعتی نظام کے ردعمل کو بہتر بناتا ہے۔

اس تحقیق میں دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس سے اموات اور وٹامن ڈی کے تعلق کو دیکھا گیا۔

محققین کے مطابق چند ممالک جیسے آسٹریلیا میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہے جبکہ وہ ممالک جہاں کے شہریوں میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے، وہاں کووڈ 19 کے مریضوں میں سنگین ورم کے مسائل سامنے آئیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی سورج کی روشنی میں کم گھومنے، عمر میں اضافے، ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور موٹاپے جیسے عناصر کا نتیجہ ہوتی ہے اور اس میں کووڈ 19 کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ کو اس حوالے سے علم نہیں ہے تو جان لیں کہ وٹامن ڈی سورج کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس میں روزانہ 10 سے 15 منٹ تک دھوپ میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More