کورونا وائرس وہ خطرناک وبا ہے جس کی ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے مریض خون کے ایک پراسرار مسئلے کا سامنا کررہے ہیں جس کے دوران جسم کے مختلف حصوں میں کلاٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بلڈ کلاٹ میں ہوتا یہ ہے کہ جسم کا خون پتلا نہیں رہتا بلکہ جیل کی طرح گاڑھا ہوکر لوتھڑے جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
کووڈ 19 عام طور پر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے لیکن یہ خون کے لوتھڑے یا کلاٹنگ کا عمل وہاں ہورہا ہے جہاں اس کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔
تاہم اس کی پہلی علامت ٹانگوں میں ظاہر ہوتی ہے جو نیلی اور سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں، یہاں تک کہ ایسے مریضوں میں بھی، جو آئی سی یو میں خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کررہے ہوتے ہیں، مگر ان کا خون بھی گاڑھا ہونے لگتا ہے۔