کورونا وائرس سے تمام ہی افراد کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، اب چاہے وہ جسمانی طور پر کتنے ہی مضبوط کیوں نہ ہو۔
ایسے میں امریکی سائنسدانوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس موٹاپے کے شکار افراد کو بھی تیزی سے اپنا ہدف بناتا ہے۔
عالمی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ سائنس کے ماہرین نے مہلک وبا کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے متعلق تحقیقی مطالعہ کیا۔
ماہرین نے مطالعے کے دوران شواہد کی بنیاد پر متاثرہ افراد کے اعداد و شمار اکھٹا کئے اور رپورٹ تیار کی۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ موٹے افراد کو بھی زیادہ ہوتا ہے اگر وہ اپنا وزن کم کرلیں تو وائرس کا باآسانی مقابلہ کر سکتے ہیں۔
تحقیق میں نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن افراد میں جسم کا ماس انڈیکس 25 سے کم ہے وہ تندرست قرار پاتے ہیں اور ایسے افراد کے لئے کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت نہیں ہوتا، البتہ 25 سے 29 باڈی ماس انڈیکس موٹاپے کے کافی قریب تر ہوتا ہے جبکہ 30 یا اس سے زیادہ میں موٹاپا شمار ہوتا ہے، ایسے لوگوں کو کورونا کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کورونا وبا سے زیادہ خطرہ سب سے پہلے بزرگ افراد کو ہوتا ہے اس کے بعد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو، تیسرا شوگر کے مریضوں اور آخر میں موٹاپے کا شکار افراد کو ہوتا ہے۔