تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی نمبر ون کمپنی ایپل نے نیا اور جدید اسمارٹ فون آئی فون ایس ای 2021 کے آغاز میں لانچ کرنا تھا جبکہ اب یہ فون 2021 کے اختتام میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Ming-Chi Kuo کے مطابق آئی فون ایس ای کے نئے ماڈل کی لانچنگ تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ وبائی مرض کورونا وائرس ہے۔ اپنے پچھلے بیان میں Ming-Chi Kuo نے یہ کہا تھا کہ ایپل نئے اسمارٹ فون آئی فون ایس ای پلس پر کام کر رہا ہے جو کہ 2021 کے شروع میں ہی مارکیٹ میں آجائے گا جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس کی لانچ ملتوی کر دی ہے۔
اس فون کی خصوصیات کی بات کی جائے تو امید کی جا رہی ہے کہ یہ فون 5.5 یا 6.1 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا جبکہ فون کی دیگر خصوصیات آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو جیسی ہو سکتی ہیں۔
تاہم منگ چھی کیو نے اس فون کی قیمت کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں پیش کی۔