کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے بڑی خبر آگئی، ماہرین نے ایک اور دوا سے علاج کی منظوری دے دی، تجربہ جلد کیا جائے گا

ہماری ویب  |  Apr 22, 2020

کورونا وائرس کے وار پوری دنیا میں جاری ہیں تو وہیں سائنسدانوں کی جانب سے کورونا جیسی وبا ہر قابو پانے کے لئے آئے روز نئی تحقیق سامنے آتی رہتی ہیں مگر وائرس کا علاج ابھی تک نہیں مل سکا۔

کورونا وائرس کے علاج کے لئے مختلف ممالک میں اس وقت ملیریا، ریمیڈیسیور جیسی ادویات کو آزمایا جارہا ہے۔

اب امریکہ میں سائنسدانوں نے ایک ورم کش دوا کووڈ 19 کے مریضوں کو فوری طور پر گھروں میں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی ہے تاکہ یہ بات معلوم ہو سکے کہ اس دوا کے کورونا وائرس کے مریضوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی سان فرانسسکو اور نیویارک یونیورسٹی اسکول آف میڈسین نے ورم کش دوا کولچیسین (COLCHICINE ) جو کہ کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد 48 گھنٹوں میں لوگوں کے گھروں میں فراہم کی جائے گی۔

کولچیسین نامی دوا کا استعمال گھٹیا ،جینیاتی عارضے اور خون کی شریانوں کے ورم کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر پریسیلا ہیوز کے مطابق اس تحقیق کا آغاز منگل سے کیلیفورنیا میں ہورہا ہے۔

ڈاکٹر پریسیلا ہیوز کا ماننا ہے کہ یہ حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر بھی اپنائی جا سکتی ہے جس کے لئے چند محدود وسائل کی ضرورت پیش آئے گی۔

پروفیسر پریسیلا ہیوز نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کا یہ تجربہ خاص طور پر ان مریضوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More