مہلک مرض کورونا وائرس کی وجہ سے سب ہی لوگ گھروں میں قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں جس کے باعث وائرس سے پاک ہیں۔
لیکن جب آپ کسی کام کے لئے باہر جاتے ہیں تو گھر واپس آکر آپ کے ساتھ موجود چابیاں، بٹوے، کرنسی نوٹ، ان چیزوں کو کیا وائرس سے پاک کرنے کے لئے گرم پانی میں دھوتے ہیں؟
طبی ماہرین کے مطابق ہم ہر وقت وائرسز اور کئی بیکٹیریاز کی زد میں رہتے ہیں، جو تقریباً ہر چیز میں ہی شامل ہوتے ہیں۔
لیکن ماہرین نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری چیزوں سے آپ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا، مگر ہاں ہاتھوں کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کہ جب باہر سے گھر واپس آئیں تو لازمی اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کووڈ 19 کے خطرے کی بات ہوتی ہے تو سب سے بڑا خطرہ آپ کے اپنے ہاتھ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ عام طور پر انسان کی ناک یا منہ کے راستے جسم کے اندر داخل ہوکر متاثر کرتا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے لے کر آج تک طبی ماہرین اس بات پر بہت زور دیتے آئیں ہیں کہ ہماری صحت ہمارے خود کے ہاتھوں میں ہے۔