کیا کھانے پینے اور پیکنگ کی ان اشیاء سے بھی کورونا ہو سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 21, 2020

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں خوف کا راج ہے جبکہ اس وبا سے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق آئے روز مخلتف تحقیق سامنے آتی رہتی ہیں کہ یہ وائرس کتنے وقت تک زندہ رہتا ہے، یا اس کی وجہ سے اور کیا علامات ظاہر ہو رہی ہیں وغیرہ۔

اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک اور نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ بازاروں سے سبزیاں، پھل اور دکانوں اور دیگر سپر اسٹورز سے خریدے جانے والے پیک فوڈ کی پیکنگ سے بھی کیا وائرس پھیل سکتا ہے؟

برطانوی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق لوگوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی حکومت کی جانب سے لوگوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی چیزوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کسی کھانے کی چیز میں موجود بھی ہوگا تو کھانا پکانے کے دوران وائرس ختم ہو جائے گا۔

برطانیہ کی حکومت کی طرف سے اشیائے اشیاء خوردونوش سے متعلقہ کاروباروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظان صحت کو یقینی بنائیں ساتھ ہی حفاظتی لباس، دستانے اور حفظان صحت کا بھی سختی سے خیال رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More