ماہرین نے کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت بتا دی، عوام میں خوف مزید بڑھ گیا

ہماری ویب  |  Apr 21, 2020

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جس کے باعث متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس سے متعلق سائنسدانوں کی جانب سے تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

کورونا کے حوالے سے متعدد ماہرین کا یہی کہنا ہے کہ وائرس کی علامات اگر کسی شخص میں ظاہر ہوں تو فوری طور پر وہ سماجی دوری اختیار کرلے۔

ماہرین نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری اور سونگھنے کی صلاحیت میں کمی آنے کے حوالے سے بتایا تھا۔

لیکن اب کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا کی وجہ سے متاثرہ شخص کے پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی سامنے آئی ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی نے ہدایات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا کہ اگر انسان کی جلد پر مختلف نشانات جیسے مکڑی یا کسی دوسرے کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم پایا جائے تو اس کا تعلق بھی کووڈ-19 سے ہے۔

جرنل آف امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں جِلد کے عام انفیکشن کی طرح دکھنے والے ریشز ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے اس حوالے سے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ان کی جلد میں انفیکشن پایا جائے تو وہ فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More