کیا سالوں قبل ہماری زمین جامنی رنگ کی تھی؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2020

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو زمین آج خلا سے نیلی اور سرسبز رنگ کی دکھائی دیتی ہے، وہی زمین کروڑوں سال قبل جامنی رنگ کی ہوا کرتا تھی؟

اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ کروڑوں سال قبل زمین سبز رنگ کی جگہ جامنی رنگ کی ہوا کرتی تھی۔

اگر آپ نیچے موجود زمین کی تصویر دیکھیں تو آپ کو زمین پر ہر طرف نیلا رنگ واضح نظر آئے گا جبکہ کہیں کہیں سبز رنگ بھی دکھائی دے گا۔

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کی یونیورسٹی اور اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ تقریباَ 40 کروڑ سال پہلے زمین میں موجود پودوں میں کلوروفل ہرے رنگ کی جگہ جامنی رنگ کی عکاسی کرتا تھا جس کے باعث دنیا جامنی دکھائی دیتی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کلوروفل سورج کی شعاعوں سے نیلا اور سرخ رنگ لے کر سبز رنگ منعکس کرتا ہے۔

اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ولیم اسپارکس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فوٹو سینتھسس کا عمل کلوروفل کے اندر موجود جامنی رنگ کی جھلی کے نیچے انجام پاتا ہو۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ جامنی جھلی سبز رنگ کو جذب کرلیتی ہو اور پھر کلوروفل صرف جامنی رنگ کو منعکس کرسکتا ہو۔

خیال رہے کہ کلوروفل (chlorophyll) پودوں اور پتوں کو سبز رنگ دینے والا مادہ ہے اور سورج کی روشنی سے پودوں کی غذا تیار کرتا ہے، اور اس عمل سے سبز رنگ نمودار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More